چائے پتیوں کی اچھی قیمت کاسہرا چائے بگان انتظامیہ نے چائے مزدوروں کو دیا
نیوزٹوڈے اردو:جلپائی گوڑی ڈینگوجھر چائے بگان کے مالکان نے چائے کی پتیوں کی اچھی قیمت کا سہرا مزدوروں کو دیا ہے۔ اس بات کی خوشی میں مالک اور ملازمین چائے بگان میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے نظر آئے۔ مالکان اور مزدوروں کے درمیان تہوار کا یہ ماحول ڈوارس میں دیکھا گیا۔چائے بگان مزدوروںاور انتظامیہ کے ممبران کی انتھک محنت اور ڈینگو جھرچائے بگان کی وجہ سے اس چائے بگان کو ڈوارس میں بہترین چائے بگان کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ چائے بگان کے سینئرمنیجر جیون چندر پانڈے نے اس خوشی کے موقع پرمزدوروں کا خیرمقدم کیا۔ دوسری طرف مزدوروں نے منیجر جیون چندر پانڈے کے گلے میں پھول اور شال ڈال کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جلپائی گوڑی ضلع کے ڈینگوجھر چائے بگان میں مزدوروں اور مالکان کے درمیان اس طرح کے خوشگوار تعلقات کا مشاہدہ کیا گیا۔
اس موقع پر منیجر جیون چندر نے کہاکہ ہم ڈوارس میں پہلے نمبر پر ہیں۔ہماری پتیوں کی قیمت اچھی ہے۔ چنانچہ آج ہم سب مزدوروں اور چائے بگان کے مالکان نے مل کر اپنا منہ میٹھا کیا۔ سینئر منیجر جیون چندر پانڈے نے کہاکہ ہمارے پاس پورے ہندستان میں اپنی آئی چائے کا نام ہے۔ یہ سبھی مزدوروں اور نگرانوں کا کارنامہ ہے۔ ہماری چائے اچھی قیمت پر بک رہی ہے۔ہم مہر میں پہلے نمبر پر ہیں، اور آنے والے دنوں میں ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں